پاکستان

سوات میں کوہ پیما سید علی شاہ کی میت 54 دن بعد ریکور

سوات کی وادی کالام میں بلند ترین چوٹی فلک سر پر 54 روز سے جاری ایک مشکل ریسکیو آپریشن بالآخر کامیاب ہوگیا۔ کوہ پیما سید علی شاہ میاں کی میت پانچ ہزار دو سو میٹر کی بلندی سے ریکور کرلی گئی ہے۔

سید علی شاہ میاں 11 جولائی کو فلک سر کی چوٹی سر کرنے کے بعد واپسی پر پہاڑ پر حادثے کا شکار ہوکر جاں بحق ہوئے تھے، جبکہ کئی روز کی تلاش کے بعد ان کی میت پانچ ہزار دو سو میٹر کی بلندی پر دریافت ہوئی۔ ریسکیو ٹیم نے سخت موسمی حالات کے باوجود آپریشن کرتے ہوئے میت کو بیس کیمپ تک پہنچا دیا ہے۔ خراب موسم کے باعث ہیلی کاپٹر کے ذریعے میت منتقل کرنا ممکن نہیں، جس کے بعد ریسکیو ٹیم پیدل ہی میت کو کالام منتقل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker