پاکستان

سانحہ پمز: 8 معطل افسران کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ

سانحہ پمز کے ذمہ دار قرار دیے جانے والے افسران کے خلاف کارروائی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، 8 معطل افسران کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرنے کی سفارش کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق پمز کے 8 معطل افسران کے خلاف فوجداری کارروائی مکمل کرلی گئی ہے، جبکہ ان کے خلاف مقدمات درج کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انکوائری کمیٹی نے ذمہ دار افسران کے خلاف فوجداری کارروائی کی سفارش کی تھی، جس کے بعد وفاقی پولیس نے 8 افسران کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی باضابطہ سفارش کردی ہے۔

معطل افسران میں پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عمران سکندر بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق معطل افسران کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker