پاکستان
لاہور: ہربنس پورہ میں زہریلا کھانا کھانے سے دو بچے جاں بحق

لاہورکے علاقے ہربنس پورہ میں زہریلا کھانا کھانے سے دو بچے جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے قتل سمیت تمام پہلوؤں پر تحقیقات شروع کردی۔
سلامت پورہ کے ایک گھر میں مُضِرِ صحت کھانا کھانے سے میاں بیوی اور انکے دوبچوں کی حالت بگڑ گئی ۔ جنہیں طبی امداد کیلئے سروسز اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں بچے دم توڑ گئے ۔ دونوں کی شناخت قدیر اور عاصمہ کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق میاں بیوی اور انکے دو بچوں نے رات کا بچا کھانا کھایا تھا۔ شواہد جمع کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ اور فرانزک ماہرین جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔



