پاکستان

سندھ بھر میں نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر مکمل پابندی عائد

سندھ بھر میں نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر مکمل پابندی عائد کردی گئی، نئے آرمز ڈیلر شپ لائسنس کے اجرا پر بھی مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ترجمان وزیر داخلہ سندھ نے بتایا کہ صرف غیرمعمولی، خصوصی کیسز میں اسلحہ لائسنس کے اجرا کی اجازت دی جاسکے گی، پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا، پابندی تا حکم ثانی برقرار رہے گی۔

ترجمان وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ کوئی بھی لائسنسنگ اتھارٹی نیا اسلحہ لائسنس جاری نہیں کرسکے گی، خصوصی کیسز میں مجاز اتھارٹی کی پیشگی منظوری لازمی ہوگی۔

ترجمان وزارت داخلہ سندھ نے بتایا قواعد و ضوابط کے مطابق وزیر داخلہ سندھ، وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری درکار ہوگی۔

انہوں نےکہاکہ تمام متعلقہ لائسنسنگ حکام کو فیصلے پر سختی سے عملدر آمد کی ہدایت کردی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker