پاکستانتازہ ترین

پاکستان، سعودیہ: سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ویزے کی شرائط کے خاتمے کے معاہدے پر دستخط

پاکستان اور سعودی عرب نے سفارتی اور سرکاری خصوصی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزے کی شرائط کے خاتمے کے معاہدے پر دستخط کر دیے۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے نیو یارک میں اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مملکت کو نشانہ بنانے والے حالیہ حملوں کی مذمت کی جب کہ اس دوران مکہ دفاعی معاہدے سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوسری جانب وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی اور سرکاری/خصوصی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزے کی شرائط کے خاتمے کے معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے سعودی اخبار نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے مختصر مدت کے رہائشی ویزے کے باہمی استثنا کے معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker