پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف کی نیویارک میں کویتی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں کویت کے ولی عہد شیخ صباح خالد الحمد الصباح سے ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے امکانات پر گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نےکویت کے ولی عہد شیخ صباح خالد الحمد الصباح سے ملاقات میں پاکستان اور کویت کے درمیان مضبوط اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے سرمایہ کاری ، توانائی اور انسانی وسائل کی ترقی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر روشنی ڈالی۔

اس کے علاوہ وزیراعظم شہبازشریف کی کینیا کے صدر ولیم روٹو سے بھی ملاقات ہوئی جس میں پاک کینیا تعلقات کی موجودہ صورتحال اور مثبت سمت میں آگے بڑھنے پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker