پاکستان

پی آئی اے کے نئے مالکان کے اہم فیصلے

کراچی: پی آئی اے کے نئے مالکان کی اسلام آباد ہیڈآفس میں بڑی بیٹھک ہوئی جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں پی آئی اے کے مالی معاملات اور ایئرلائن کی بحالی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پی آئی اے بورڈ نے 2بوئنگ ٹرپل سیون طیارے ویٹ لیز پر لینے کی منظوری دیدی۔

دونوں طیارے یورپی ایئرلائن نارس اٹلانٹک سے 6 ماہ کیلئے حاصل کیےجائیں گے۔

ذرائع کے مطابق بورڈ نے پی آئی اے کے مزید 3 طیارےڈرائی لیز پر حاصل کرنےکی منظوری دی۔ پی آئی اے بوئنگ طیارے یورپ اور برطانیہ کے فضائی آپریشن کے لیے استعمال کرے گا۔

پی آئی اے کے جہازوں کےلیے پرزہ جات خریداری کو بھی تیز کرنےکی ہدایت کی گئی جب کہ بورڈ اجلاس میں فنانشل آپریشنل اور دیگر معاملات بھی زیرغور آئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker