Khyber Pakhtunkhwa
این ایف سی ایوارڈ کا عدم انعقاد، خیبرپختونخوا حکومت کا سرپلس بجٹ پیش نہ کرنے کا فیصلہ
خیبرپختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال کیلئے سرپلس کی بجائے متوازن بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ وفاق کی جانب سے نئے این ایف سی ایوارڈ کے عدم انعقاد کی وجہ سے سرپلس بجٹ نہیں دے سکتے۔ اگلے مالی سال کیلئے صوبائی بجٹ کا مجموعی حجم 2300 ارب روپے تک متوقع ہے۔
اگلے مالی سال کیلئے سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حجم547ارب سے بڑھا کر590ارب تک لے جانے کی توقع ہے۔ اگلے مالی سال کےصوبائی بجٹ میں سب سے زیادہ ترجیح محکموں کی سیونگز کو دی جائیں گی۔
محکمہ خزانہ کے مطابق وفاقی حکومت کیجانب سے ابھی تک اگلے مالی سال کے بجٹ کے خدوخال واضح نہیں ہوسکے، خیبرپختونخوا کے سالانہ بجٹ کا90فیصد سے زائد انحصار وفاق کے قابل تقسیم محاصل پر ہے۔



