Sind

کرپشن کے بغیر سندھ میں کوئی کام نہیں ہوتا، سرکاری افسران کمیشن کو حق سمجھتے ہیں: اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی

سندھ اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئےکہا ہےکہ کرپشن کے بغیر سندھ میں کوئی کام نہیں ہوتا، سرکاری افسران کمیشن لیتے ہیں اور کمیشن کو اپنا حق سمجھتے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کا کہنا تھا کہ حکومتی اراکین جسےکامیاب بجٹ سمجھتے ہیں، ایسا لگا کہ یہ بجٹ سندھ کے عوام کو خسارے میں ڈال رہا ہے۔

علی خورشیدی کا کہنا تھا کہ ہم سےکہا جاتا ہےکہ وفاق میں حکومتی عہدوں سے استعفیٰ دیں، اگر پیپلز پارٹی صدر مملکت، چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی اسپیکر کو قومی اسمبلی سے استعفے دلوائے تو ایم کیو ایم کے وفاقی وزراء بھی استعفیٰ دینے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے چھوٹےگریڈ کے ملازمین کی تنخواہ میں کم سےکم 20 فیصد اضافے اور پولیس کے سپاہی کی تنخواہ پنجاب پولیس کے برابرکرنےکا مطالبہ کیا اورکہا کہ مختلف محکموں کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کا مسئلہ حل کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبےکے عوام جاننا چاہتےہیں کہ سانحہ گل پلازا کیسے ہوا؟ سانحہ گل پلازا کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے۔

کراچی میں بہت کام ہوئے ہیں، اپوزیشن تسلیم نہیں کرےگی: قائم علی شاہ
سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نےکہا کہ مشکل وقت میں متوازن بجٹ دینا مشکل کام ہے،کراچی میں بہت کام ہوئے ہیں، اپوزیشن تسلیم نہیں کرےگی لیکن لوگ مانیں گے، 18 برس کے دوران تاریخی کام ہوئے، سندھ میں پیپلز پارٹی کی کارکردگی نمایاں ہے۔

قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ کی ضرورت ہے، صوبوں کےکئی محکمے ابھی تک مرکز کے پاس ہیں، صدر زرداری نے این ایف سی ایوارڈ پر 2010 میں عمل کرایا، ہمیں دھمکیاں مت دیں دھمکیوں میں نہیں آئیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker