واٹس ایپ میں ایک دلچسپ فیچر کا اضافہ
واٹس ایپ میں ایک دلچسپ فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے جو کسی حد تک فیس بک کے برتھ ڈے ریمارئنڈز کی یاد دلاتا ہے۔

Wabetainfo کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے بیٹا (beta) ورژن میں برتھ ڈے ریمائنڈر فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے۔
یعنی یہ فیچر صارفین کو مختلف کیلنڈر ایپس پر انحصار کرنے کی بجائے واٹس ایپ کے اندر ہی دوستوں اور گھر والوں کی سالگرہ کے دن کو ٹریک یا یاد رکھنے میں مدد فراہم کرے گا۔
رپورٹ کے مطابق اس فیچر کے تحت صارفین کو ان کے محفوظ کانٹیکٹس کی سالگرہ کے حوالے سے نوٹیفائی کیا جائے گا۔
اس سے صارفین کو براہ راست چیٹ اوپن کرکے سالگرہ کی مبارکباد دینے کا موقع ملے گا۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ واٹس ایپ کی جانب سے ایپ کے اندر ایک برتھ ڈیز سیکشن بھی مختص کرنے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔
اس پیج میں محفوظ کانٹیکس کی سالگرہ کی تاریخوں کو دیکھا جاسکے گا جبکہ آپ کو اہم تاریخوں کو ایک ہی جگہ دیکھنے کا موقع مل سکے گا۔
رپورٹ کے مطابق برتھ ڈے ریمائنڈر فیچر اسی وقت کام کرسکے گا جب آپ کے کانٹیکٹس میں شامل افراد کی تاریخ پیدائش واٹس ایپ میں دستیاب ہوگی۔
یعنی اگر آپ کے دوستوں نے واٹس ایپ میں سالگرہ کی تفصیلات فراہم نہیں کیں تو برتھ ڈے ریمائنڈر دستیاب نہیں ہوگا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ابھی اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں تو اس میں مزید تبدیلیاں کی جاسکتی ہیں۔



