کھیل

مصری فٹبالر محمد صالح نے رونالڈو اور میسی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

قاہرہ: مصری عالمی شہرت یافتہ فٹبالر محمد صالح نے تاریخی سنگ میل عبور کرتے ہوئے فٹبال کے عظیم کھلاڑیوں لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افریقا کپ آف نیشنز (AFCON) 2025 کے کوارٹر فائنل میں آئیوری کوسٹ کے خلاف فیصلہ کن گول کر کے محمد صالح نے مصر کے لیے اپنے مجموعی گولز اور اسسٹ کی تعداد 100 تک پہنچا دی۔ اس طرح وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے تیز ترین کھلاڑیوں میں شامل ہو گئے۔

محمد صالح نے یہ سنگ میل 111 بین الاقوامی میچز میں حاصل کیا۔ جبکہ لیونل میسی نے یہ کارنامہ 122 میچز اور کرسٹیانو رونالڈو نے 136 میچز میں سرانجام دیا تھا۔ اس لحاظ سے محمد صالح دونوں عالمی لیجنڈز سے آگے نکل گئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق محمد صالح نے مصر کی قومی ٹیم کے لیے 65 گول اور 35 اسسٹ کیے ہیں۔ جس کی بدولت وہ بین الاقوامی فٹبال میں گول کنٹری بیوشنز کے اعتبار سے میسی اور رونالڈو سے زیادہ تیز رفتار کھلاڑی بن گئے۔

رپورٹس کے مطابق اس فہرست میں برازیل کے لیجنڈری فٹبالر پیلے بدستور سرفہرست ہیں۔ جنہوں نے یہ سنگ میل صرف 77 میچز میں حاصل کیا تھا۔ جبکہ نیمار نے 94 میچز میں یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ: بنگلادیش بھارت میں نہ کھیلنے کے فیصلے پر ڈٹ گیا

فٹبال ماہرین کے مطابق یہ ریکارڈ محمد صالح کے کیریئر میں ایک تاریخی مقام رکھتا ہے۔ کیونکہ انہوں نے عالمی سطح پر دو عظیم فٹبالرز کو پیچھے چھوڑ کر اپنی غیرمعمولی صلاحیتوں اور تسلسل کا ثبوت دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker