پاکستانتازہ ترین

ہماری پارٹی کسانوں کیلئے جامع منصوبہ اور منشور لےکر آرہی ہے: ہمایوں اختر خان

فیصل آباد: استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما ہمایوں اختر خان کا کہنا ہےکہ ہماری پارٹی کسانوں کے لیے جامع منصوبہ بندی اور منشور لےکر آرہی ہے، الیکشن جیت کر تمام محرومیوں کا ازالہ کریں گے۔

رہنما استحکام پاکستان پارٹی ہمایوں اختر خان کی جانب سےاین اے97 کنجوانی ضلع فیصل آباد میں ورکرزکنونشن منعقدکیا گیا، جس میں کارکنوں اور معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ہمایوں اختر خان کا کہنا تھا کہ ان شاءاللہ الیکشن جیت کر حلقے کی تمام محرومیوں کا ازالہ کریں گے، 35 سال سے سیاست کر رہا ہوں ،کئی بار اسمبلی کاحصہ رہا ہوں، ہم کسانوں کے لیے جامع منصوبہ بندی اور منشور لےکے آرہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نےکسانوں، نوجوانوں، خواتین اور ہر طبقےکے لیے منصوبہ بندی کی ہے، الیکشن جیت کر تمام مسائل کا حل نکالیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker