فٹ بالکھیل

فیفا ورلڈکپ سے باہر کرنا ہے تو کردیں لیکن ناانصافی نہ کریں: کپتان ایرانی ٹیم کے امریکا پر الزامات

ایرانی فٹبال ٹیم کے کپتان مہدی طارمی نے فیفا ورلڈکپ کے میزبان امریکا پر غیر منصفانہ سلوک کا الزام عائد کردیا۔

مہدی طارمی نے کہا فیفا نے مسائل حل کرنے کا وعدہ کیا لیکن کچھ بھی نہیں بدلا، ایرانی ٹیم کے لاجسٹک عملے اور میڈیا کو اب تک ویزے نہیں مل سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر میچ کے بعد واپس جانا پیشہ ورانہ ٹورنامنٹ کے شایانِ شان نہیں، ہم میکسیکو کے عوام سے محبت کرتے ہیں، مسئلہ سفری انتظامات کا ہے۔

مہدی طارمی کا مزید کہنا تھا کہ اگر ایران کو ٹورنامنٹ سے باہر کرنا ہے تو کر دیں لیکن یہ انصاف نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker