موسم

کراچی میں آج گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

محکمہ موسمیات کی جانب سے آج کراچی کے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کے درجہ حرارت میں ایک سے دو ڈگری اضافہ متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر کا درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ رہے گا، جس کے سبب گرمی کی شدت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جائے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دن بھر گرم و مرطوب موسم کے ساتھ کہیں کہیں بوندا باندی کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ جنوب مغرب سے ہوائیں 19 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker