World

جنوبی کوریا نے فلسطین پر اسرائیلی بربریت کو ہولوکاسٹ سے تشبیہ دیدی

جنوبی کوریا کے صدر لی جائی مونگ نے فلسطین پر اسرائیلی بربریت کو ہولوکاسٹ سے تشبیہ دیدی جس پر اسرائیلی لابی نے انکے خلاف طوفان کھڑا کردیا۔

جنوبی کوریا کے صدر نے بیان میں کہاکہ اسرائیلی فوج نے دوران جنگ جو قتل عام کیا وہ جنگ عظیم دوم میں نازیوں کے ہاتھوں یہودیوں کے قتل سے ذرا بھی مختلف نہیں۔

انہوں نے اپنے بیان کے ثبوت میں فلسطینی شخص کو تشدد کا نشانہ بناکر اسرائیلی فوجی کی جانب سے لات مار کر عمارت سے اسے نیچے پھینکنےکی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کردی، یہ ہولناک واقعہ سن 2024 میں پیش آیا تھا۔

جنوبی کوریا کے صدر کا بیان ایسے روز جاری ہوا ہے جب اسرائیلی شہری نازیوں کے ہاتھوں یہودیوں کے قتل عام کا دن منارہے تھے۔

جنوبی کوریا کے صدر نے اپنے بیان میں ایران پرمسلط امریکی جنگ کاذکر تونہیں کیا، اتنا ضرور کہا کہ کوریائی عوام سخت تکلیف اور قومی سطح پر مشکلات کا شکار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker