World
امریکی صدر ٹرمپ نےکرپٹوکرنسی کے کاروبار سے ایک ارب ڈالر سے زیادہ کمالیے
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکرپٹوکرنسی کاروبار سے ایک ارب ڈالر سے زیادہ کما لیے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ذاتی مالیاتی اثاثوں سے متعلق 200 صفحات پر مشتمل دستاویزات جاری کیں جن کے مطابق انہوں نے کرپٹو کرنسی کے کاروبار سے ایک ارب ڈالر سے زائد کمائے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے سی آئی سی ڈیجیٹل سے بھی 636 ملین ڈالر کمائے ہیں۔
دوسری جانب اپنے ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ری پبلکن پارٹی تاریخ میں پہلی بارمڈٹرم کنونشن منعقد کرےگی۔
انہوں نے کہا کہ ری پبلکن پارٹی کا کنونشن ڈیلاس میں ہوگا جو ان کی پسندیدہ ترین جگہوں میں سے ایک ہے۔



