پاکستان
ناران: دریا میں ویڈیو بنانے کی کوشش سیاحوں کو مہنگی پڑگئی، گاڑی بہہ گئی
مانسہرہ: سیر سپاٹے کے لیے ناران آنے والے دوستوں کو دریائے کنہار ناران میں ویڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا۔

پولیس کے مطابق ویڈیو بنانے کے لیے دوستوں نے گاڑی دریا سے گزارنے کی کوشش کی، دریا میں پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے گاڑی بہہ گئی۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی کرکے چاروں دوستوں کو بچالیا۔
ڈی ایس پی صداقت خان کا کہنا ہے کہ دریا میں بہنے والی گاڑی کو نکالنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔



