بزنسپاکستانتازہ ترین

سونا پھر ہزاروں روپے مہنگا ہو گیا

ملک بھر میں غیر یقینی سیاسی صورتحال کے باعث فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 9 امریکی ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت 2031 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد ،پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، راولپنڈی، ملتان سمیت دیگر شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3200 روپے اضافے کے بعد 230100 روپے ہو گئی ہے۔

دس گرام سونے کی قدر 2744 روپے کے اضافے کے بعد 197274 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری طرف فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں 100 روپے اور 85.72 روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی اور قیمتیں ملکی تاریخ میں پہلی بار 3000 روپے اور 2572 روپے ہو گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker