پاکستانتازہ ترین

عمران کیخلاف سائفر کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت، میڈیا نمائندوں کو اندر جانے کی اجازت نہ ملی

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف سائفر کیس کی سماعت جاری ہے۔

آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ وزرات قانون نے 29 نومبر کو آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی اڈیالہ جیل میں سماعت سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی، چئیرمین پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔ اس کے علاوہ شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو اور بیٹا زین قریشی بھی اڈیالہ جیل میں موجود ہیں۔

اڈیالہ جیل کے باہر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ ملکی و غیر ملکی میڈیا نمائندگان کی بڑی تعداد بھی کیس کی کوریج کے لیے اڈیالہ جیل کے باہر موجود ہے تاہم میڈیا نمائندگان کو تاحال اڈیالہ جیل میں داخلے کی اجازت نہیں مل سکی ہے۔

گزشتہ سماعت پر خصوصی عدالت کے جج نے سائفر کیس کی سماعت اوپن کورٹ میں کرنے کا حکم دیتے ہوئے میڈیا نمائندوں کو بھی کوریج کی اجازت دینے کا کہا تھا تاہم سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر سائفر کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہی کرنے کا کہا اور پھر اس حوالے سے نگران وفاقی کابینہ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker