پاکستانتازہ ترین

مولانا فضل الرحمان نے الیکشن کمیشن سے آصف زرداری کے بیان کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے الیکشن کمیشن سے آصف زرداری کے بیان کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر ایسا ہے جیسا آصف زرداری نے کہا ہے تو ایسے تمام ووٹ ختم ہونے چاہئیں، اگر چند دنوں کی تاخیر سے شفاف الیکشن ملتے ہیں تو یہ کوئی بڑا سودا نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے افغانوں کے شناختی کارڈ بنوا کر ان کے ووٹ رجسٹر کرائے ہیں، خیبر پختونخوا میں جعلی ووٹر لسٹیں بنائی ہوئی ہیں۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو میں آصف زرداری کا کہنا تھا کہ افغان ہمارے پڑوسی ہیں، عمران خان نے افغانوں کے ووٹ رجسٹر کرائے ہوئے ہیں، اس لیے افغانوں کی بات زیادہ کرتا ہے، اس لیے وہ کہتا ہےکہ لشکر جھنگوی کے دفتر کھولے جائیں، اس شخص نے جعلی لسٹیں بنائی ہوئی ہیں جس میں افغانوں کو پاکستانی شہری ڈکلیئر کیا ہوا ہے، میرے خیال میں الیکشن کمیشن اس معاملے پر کچھ کررہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker