پاکستانتازہ ترین

نام نہاد لداخ یونین ٹریٹری کو کبھی تسلیم نہیں کیا: ترجمان چینی وزارت خارجہ

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چین نے نام نہاد لداخ یونین ٹریٹری کوکبھی تسلیم نہیں کیا۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ نینگ نے کہا کہ بھارت نے یک طرفہ اور غیرقانونی طورپر لداخ یونین ٹریٹری سیٹ اپ قائم کیا، بھارت سرحد کا مغربی حصہ ہمیشہ چین کا رہا ہے، بھارتی عدالت کا فیصلہ اس حقیقت کو تبدیل نہیں کرسکتا۔

دوسری جانب ترکیے نے بھی بھارتی سپریم کورٹ کے 11 دسمبر کے فیصلے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہےکہ مسئلہ کشمیر 2 ممالک کے درمیان کشیدگی کا باعث بنتا رہا ہے، مسئلہ کشمیرکو عالمی قوانین، یو این قراردادوں اوربات چیت سے حل کرناچاہیے۔

واضح رہےکہ چند روز قبل بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق آرٹیکل 370کو ختم کرنےکی توثیق کی تھی اور مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ قرار دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker