پاکستانتازہ ترین

جولائی تا نومبر پاکستان کو حاصل ہونے والے بیرونی قرضوں و گرانٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد: جولائی تا نومبر پاکستان کو حاصل ہونے والے بیرونی قرضوں و گرانٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

اقتصادی امور ڈویژن کی دستاویز کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ میں پاکستان کو 4 ارب 28 کروڑ ڈالر کی بیرونی فنڈنگ موصول ہوئی۔

17 ارب 61 کروڑ ڈالر کے سالانہ ہدف کی نسبت 5 ماہ میں 24 فیصد فنڈز ملے ہیں۔

اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق سعودی عرب نے 2 ارب ڈالر کے ٹائم ڈیپازٹس جمع کرائے، ادھار تیل کی مد میں بھی سعودی عرب نے 50 کروڑ ڈالر کی سہولت فراہم کی۔

نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کی مد میں بیرون ملک سے 40 کروڑ 74 لاکھ ڈالر حاصل ہوئے، عالمی بینک، اے ڈی بی سمیت عالمی مالیاتی اداروں سے 78 کروڑ 66 لاکھ ڈالر ملے۔

عالمی مالیاتی اداروں سے رواں مالی سال 5 ارب 33 کروڑ ڈالر ملنےکا تخمینہ ہے، چین، فرانس، جاپان اور امریکا سمیت دیگر ملکوں نے 8 کروڑ 30 لاکھ ڈالر فراہم کیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker