بلوچستانتازہ ترین

قلات اور خالق آباد میں برف باری،سردی کی شدت میں اضافہ

قلات شہر و گردونواح میں موسلادھار بارش جبکہ سیاحتی مقام کوہ ہربوئی، سرخین، محمد تاوہ، نیچارہ، کپوتو میں برفباری، کوہ ہربوئی نے سفید چادر اوڑھ لی، سیاحوں نے ہربوئی کا رخ کرلیا، قلات میں 18 ملی میٹر بارش ریکارڈ، بارش و برفباری کے بعد سردی میں مزید اضافہ، گیس مکمل غائب، عوام کو مشکلات، تفصیلات کے مطابق قلات شہر سمیت دیگر دیہی علاقوں میں بارش کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں برفباری ہوئی محکمہ موسمیات کے مطابق قلات میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 18 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا، شدید سردی میں گیس مکمل غائب جبکہ بجلی کی آنکھ مچولی جاری، شدید سردی میں گیس پریشر بدستور مکمل بند ہے جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے . دوسری جانب متعدد سیاحوں نے برفباری کے خوبصورت مناظر دیکھنے اور برف سے لطف اندوز ہونے کیلئے کوہ ہربوئی کا رخ کرلیا جہاں پر کچی سڑک اور عدم سہولیات پر انہیں شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا عوامی حلقوں نے کوہ ہربوئی کے راستے کی پختگی، کوہ ہربوئی کو نیشنل پارک کا درجہ دینے اور ریسٹ ہاوس سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کیا قلات میں گیس بندش اور بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا .

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker