مقامی خبریںانٹرنیشنلتازہ ترین

حوثیوں کا بحیرہ احمر میں امریکی و برطانوی فوج کی شپنگ لائن پر بڑا حملہ

یمن کے حوثیوں نے بحیرہ احمر میں اب تک کا سب سے بڑا حملہ کیا ہے، گذشتہ شب کیے گئے اس حملے کے دوران 21 ڈرونز، دو اینٹی شپ کروز میزائل اور اینٹی شپ بیلسٹک میزائلوں سے بحیرہ احمر میں کارروائی کی۔ امریکا اور برطانیہ کی فوج نے شپنگ لائن پر حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ حوثی ترجمان کا کہنا ہے کہ حملے میں امریکی جہاز کو نشانہ بنایا، غزہ جنگ بندی تک بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب میں اسرائیلی بندرگاہوں کی طرف جانے والے بحری جہازوں پر حملے جاری رکھے جائیں گے۔ بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملوں سے متعلق امریکا کی مذمتی قرار داد پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں ووٹنگ آج ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker