مقامی خبریںپاکستانتازہ ترین

کے الیکٹرک کو بجلی تقسیم کا 20 سال کے لیے نیا لائسنس مل گیا

نیپرا نے کے الیکٹرک کو بجلی کی تقسیم کا نیا لائسنس جاری کردیا۔

کے الیکٹرک کے عبوری لائسنس کی مدت آج پوری ہورہی تھی جس کے بعد نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کو 20 سال کے لیے لائسنس جاری کیا گیا ہے۔

نیپرا کا بتانا ہے کہ کے الیکٹرک کو بجلی تقسیم کا لائسنس 18 جنوری 2044 تک جاری کیا گیا ہے، لائسنس کی 20 سالہ مدت 20 جولائی 2023 کو ختم ہوگئی تھی۔

نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کے لائسنس میں چھ ماہ کی عبوری توسیع کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ نیپرا نے کے الیکٹرک کے لائسنس کی تجدید کی درخواست پر سماعت کی تھی اور 28 نومبر کو سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ زیادہ تر صارفین، صنعتکاروں، کاروباری تنظیموں نے لائسنس تجدید کی مخالفت کی ہے، کے الیکٹرک کی لیبر یونین آباد نے بھی لائسنس تجدید کی مخالفت کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker