پاکستانتازہ ترین

بلوچستان : ضلع کیچ کی تحصیل ہوشاب سے5 مزدور اغوا

بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل ہوشاب سے5مزدوروں کو اغوا کرلیا گیا ہے۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ اغوا ہونےوالے مزدور موبائل ٹاور پر کام کررہے تھے۔

یاد رہے کہ رواں سال 14 جنوری کو بلوچستان کے علاقے ضلع کیچ میں ہی دہشتگردوں کے حملے میں 5 سیکیورٹی اہلکار شہید ، جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد مارے گئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ کر دیا۔دہشت گردوں کے حملے میں 5 اہلکار شہید ہو گئے جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک مارے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker