
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی علاقائی خودمختاری کی خلاف ورزی کا بھرپور قومی عزم اور فوجی طاقت کےساتھ جواب دیاجائےگا، پاکستان کی فوج ہر طرح کے خطرے سے نمٹنےکے لیے پوری طرح مہارت رکھتی ہے، پاکستانی فوج مؤثر جواب دینے کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کسی بھی جارحیت یا خلاف ورزی کا بھرپور قومی عزم اور فوجی طاقت کے ساتھ جواب دیا جائےگا، بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی ہماری سرزمین پر پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنانے تک پھیل چکی ہے، پاکستان ایسی تمام کوششوں کو بےنقاب کرتا رہےگا اور اپنےشہریوں کی حفاظت یقینی بنائےگا۔
آرمی چیف نے کہا کہ بھارت کی بین الاقوامی قانون کو نظرانداز کرنے کی روش بنتی جا رہی ہے، بھارت کو اب دنیا کےکئی ممالک بھی باور کرواچکے ہیں۔



