پاکستانتازہ ترین

ملک بھر میں بلا تعطل موبائل اور انٹرنیٹ سروس جاری رکھنے کا حکم برقرار

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے ملک بھر میں بلا تعطل انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس جاری رکھنے کے حکم امتناع کو برقرار رکھا ہے۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عقیل احمد عباسی نے ملک میں بار بار انٹرنیٹ سروس کی بندش اور تعطل کے خلاف درخواست کی سماعت کی جس دوران عدالت نے انٹرنیٹ سروس کی بندش اور تعطل پر برہمی کا اظہار کیا۔

’الیکشن ڈے پر موبائل اور انٹرنیٹ بند کرنے کی کوئی گائیڈ لائن نہیں دی گئی‘

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ ہمارا انٹرنیٹ نہیں چلتا تو کہیں اور کیا چلتا ہوگا، لگتا ہے الیکشن کے بعد ٹھیک ہوجائے گا۔

بعد ازاں عدالت نے پی ٹی اے کے وکیل کی عدم حاضری پر سماعت 21 فروری تک ملتوی کردی اور عدالت نے ملک بھرمیں انٹرنیٹ سروس بلا تعطل بحال رکھنے سے متعلق حکم امتناع برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے موبائل انٹرنیٹ سروس بھی بلاتعطل جاری رکھنے کا حکم برقرار رکھا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker