پاکستانتازہ ترین

جلاؤ گھیراؤ کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید اور اعجاز چوہدری پر فرد جرم عائد

لاہور: انسداد دہشتگردی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ کیس میں یاسمین راشد پر فرد جرم عائد کردی۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں یاسمین راشد اور دیگر کے خلاف تھانہ شاد مان ٹاؤن میں درج جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔

عدالت نے مقدمے میں نامزد میاں محمود الرشید اور اعجاز چوہدری پر بھی فرد جرم عائد کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرلیا۔

عدالت نے ملزمان کاجیل ٹرائل کرنےکاحکم بھی دے دیا۔

واضح رہےکہ ملزمان کےخلاف تھانہ سرور روڈ اور شادمان پولیس نے مقدمات درج کررکھے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker