پاکستانتازہ ترین

لاڑکانہ میں دو گروپوں میں فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ، اے ایس آئی شہید، ڈی ایس پی زخمی

لاڑکانہ میں دو گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر اے ایس آئی بھی شہید ہو گیا۔

پولیس کے مطابق لاڑکانہ میں نو ڈیرو بائی پاس کے قریب دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، صورتحال قابو کرنے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی۔

پولیس کے مطابق دو گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 5 افراد ہلاک ہوئے، ملزمان کی جانب سے جائے وقوعہ پر پہنچنے والی ماہوٹا پولیس پر بھی فائرنگ کی گئی جس کی زد میں آکر اے ایس آئی سلطان شاہ فائرنگ شہید ہوگئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker