پاکستانتازہ ترین

قطر نے جاسوسی کے الزام میں سزائے موت پانیوالے بھارتی بحریہ کے 8 سابق اہلکار رہا کر دیئے

قطر نے جاسوسی کے الزام میں قید بھارتی بحریہ کے 8 سابق اہلکاروں کو رہا کر دیا۔

26 اکتوبر 2023 کو بھارتی اہلکاروں کو سزائے موت سنائی گئی تھی جسے بعد میں عمر قید میں تبدیل کر دیا گیا تھا، یہ اہلکار اکتوبر 2022 سے قطر کی جیل میں تھے۔ رہائی پانے والے اہلکاروں میں سے 7 بھارت واپس آ چکے ہیں۔

دوسری جانب بھارتی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ قطر میں گرفتار بھارتی شہریوں کی رہائی کا خیر مقدم کرتے ہیں، ان شہریوں کی رہائی اور ان کے گھروں کو واپسی کو یقینی بنانے کے لیے امیر قطر کے فیصلے کو سراہتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بحریہ کے اہلکاروں پر قطر کے لیے اٹلی میں تیار کردہ آبدوزوں کی خریداری کی تفصیلات اسرائیل کو دینے کا الزام تھا۔

واضح رہے کہ بھارت اور قطر کے آپس میں گہرے تعلقات ہیں۔ بھارت نے حال ہی میں قطر سے 75 ارب ڈالر کے معاہدے کئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker