پاکستانتازہ ترین

جلاؤ گھیراؤ والے بعض عناصر سول سرونٹس کو بلیک میل کر رہے ہیں: نگران وزیراعظم

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نےکہا ہےکہ ریاست پاکستان سول سرونٹس کو ان کی آئینی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے تحفظ دےگی۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہےکہ جلاؤ گھیراؤ کا ریکارڈ رکھنے والے بعض عناصر سول سرونٹس کو سوشل میڈیا پر بلیک میل اور دباؤ میں لانےکے حربے استعمال کر رہے ہیں، یہ عناصر سول سرونٹس کو ریاست کے ساتھ اپنی وفاداری کو متشدد گینگ کے لیے تبدیل کروانا چاہتے ہیں۔

نگران وزیراعظم کا کہنا ہےکہ یہ اقدام آئین کے آرٹیکل 5 اور پاکستانی قوانین کی خلاف ورزی ہے، ریاست پاکستان ایسے عناصر کو مثالی سزا دےگی۔

ان کا کہنا ہےکہ عوام نے 8 فروری کو واضح آواز کے ساتھ منقسم مینڈیٹ دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker