پاکستانتازہ ترین

چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کے عہدے پر نئی تقرری کیلئے تین نام وزیر اعظم سیکرٹریٹ کو ارسال

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کے عہدے پر نئی تقرری کیلئے تین افسران کے ناموں کا پینل وزیر اعظم سیکرٹریٹ کو ارسال کردیا گیا ہے۔

آئی ایم ایف نے پاکستان سے مزید اقدامات کا مطالبہ کردیا

ذرائع کے مطابق جن تین افسران کے ناموں کا پینل پی ایم سیکرٹریٹ ارسال کیا گیا ہے ان میں گریڈ 21 کے پی اے ایس آفیسرز شہاب علی شاہ ،عثمان اختر باجوہ اور علی طاہر شامل ہیں۔

خیبر پختونخوا حکومت کے باخبر ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت اور چیف منسٹر علی امین گنڈاپور کی شہاب علی شاہ کو چیف سیکرٹری بنانے میں دلچسپی ہے اور اس بات کا اظہار چیف منسٹر نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات میں بھی کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker