پاکستانتازہ ترین

پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، صدر و وزیرِ اعظم کی مذمت

صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بشام میں چینی باشندوں پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

صدرِ مملکت آصدر زرداری نے حملے میں چینی باشندوں کی ہلاکت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ہلاک چینی باشندوں کے اہلِ خانہ اور چینی حکومت سے اظہارِ تعزیت بھی کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان دشمن قوتیں پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔

دوسری جانب وزیرِ اعظم شہباز شریف چینی سفارتخانے پہنچے جہاں انہوں نے چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ (Jiang Zaidong) سے بشام میں دہشتگرد حملے میں 5 چینی باشندوں کی ہلاکتس پر تعزیت کی۔

انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کی ہمدردیاں چینی شہریوں کے اہلِخانہ کے ساتھ ہیں۔پاکستانی حکومت واقعے کی اعلی سطح اور جلد تحقیقات کرکے ذمہ داراں و سہولت کاروں کو قرارواقعی سزا دے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker