انٹرنیشنل
کرسٹیانو رونالڈو کا انٹرنیشنل فٹبال جاری رکھنے کا اعلان

کرسٹیانو رونالڈو نے بین الاقوامی فٹبال جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔
پرتگالی اسٹار کا کہنا ہے کہ وہ قومی ٹیم کی نمائندگی اور اسے مزید کامیابیاں دلانے کے لیے دستیاب ہیں۔
رونالڈو نے پرتگالی کوچ جیسس سے اختلافات پر پہلی بار لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ کوچ نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا۔
رونالڈو کے مطابق کوچ نے ناروے کے خلاف انہیں 30 منٹ کھلانے کا کہا تھا، تاہم وہ وارم اپ کرتے رہے اور انہیں میدان میں نہیں اتارا گیا۔



