پاکستانتازہ ترین

پارٹی میں کچھ منافق اور آستین کے سانپ موجود ہیں،شہریار آفریدی

تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیر مملکت شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ پارٹی کے اندر اس وقت کچھ منافق اور آستین کے سانپ موجودہیں۔

کوہاٹ کے جلسے میں شہر یار آفریدی نے پارٹی قیادت کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ چندلوگوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اب تک خاموش ہوں، مجھے پھٹنے پر مجبور نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ان لوگوں کی ہے جن کی ماں اور بہنوں کی بے عزتی ہوئی،میں علی امین گنڈا پور سمیت پوری پارٹی قیادت کو پیغام دیتا ہوں کہ کارکنان کو او پر لائیں۔

شہر یار آفریدی کا کہنا ہے کہ ہم پارٹی میں پیراشوٹ سے آئے ہوئے لوگوں کو مسترد کرتے ہیں، جنہوں نے پیٹھ میں چھرے گھونپے، اب ہم انہیں پھر سے گلےلگانے کی اجازت ہر گز نہیں دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker