انٹرنیشنلتازہ ترین

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں پھر سے بڑھ گئیں

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے دوران تیل کی قیمت میں مسلسل کمی سامنے آرہی تھی تاہم ، یہ سلسلہ بالآخر ٹوٹ گیا اور جمعرات کے روز قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز برینٹ فیوچرز کی قیمت میں 29 سینٹ یا 0.3 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 87.58 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی۔

یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ ( ڈبلیو ٹی آئی ) کروڈ فیوچر 20 سینٹ یا 0.2 فیصد اضافے کے بعد 82.89 ڈالر فی بیرل کی قیمت پر فروخت ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker