پاکستانتازہ ترین

84 فیصد پاکستانی ٹیکس دینے اور 11 فیصد ٹیکس چوری کے حامی : سروے جاری

پاکستان کی 84 فیصد عوام نے ٹیکس دینے کی حمایت کرتے ہوئے ٹیکس چوری کو غلطی قرار دے دیا۔

گیلپ پاکستان نے عوامی آرا پر مبنی نیا سروے جاری کیا ہے جس کے تحت 84 فیصد پاکستانی ٹیکس دینے کے حامی ہیں ۔

ٹیکس دینے کے حامی پاکستانیوں نے ٹیکس چوری کو غلط اور ملکی معیشت کےلیے بہت زیادہ نقصان دہ قرار دیا۔

سروے میں 11فیصدپاکستانیوں نے ٹیکس چوری کی حمایت کی اور اس عمل کو درست قرار دیا جب کہ سروے میں 2 فیصد پاکستانیوں نے موقع ملنے کے باوجود ٹیکس نہ دینے پر درمیانہ مؤقف اختیار کیا، نہ ٹیکس دینے کی کھل کر حمایت کی نہ مخالفت کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker