بم سےاُڑانے کی دھمکی پر دہلی کے100سےزائد اسکول خالی کرالیےگئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اسکولو ں کی تلاشی میں پولیس،بم ڈسپوزل اسکواڈ اورفائر بریگیڈ نےحصہ لیا۔
دوران تلاشی اسکولوں سے کوئی مشکوک چیز نہیں ملی، اسکولوں کو ای میل کے ذریعے دھمکیاں موصول ہوئیں۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سکولوں کو دھمکیوں سےمتعلق دہلی پولیس نےتحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔



