پاکستانتازہ ترین

قوم کی آزادی اور سلامتی اپنے بہادرجانبازوں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے،آرمی چیف

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شہداء اور غازیوں کو قومی ہیرو قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ قوم کی آزادی اور سلامتی اپنے بہادرجانبازوں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے، مادر وطن کیلئے جان قربان کرنے سے بڑھ کر کوئی عظیم شے نہیں ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی(جی ایچ کیو) میں میں فوجی اعزازت دینے کی تقریب منعقد ہوئی۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے آپریشنز کے دوران بہادری کا مظاہرہ کرنے اور قوم کے لیے شاندار خدمات پر فوجی جوانوں اور افسران کو فوجی اعزاز ات سے نوازا۔

تقریب میں آرمی کے اعلی افسران اور ایوارڈ یافتہ افراد کے اہل خانہ کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ افسران اور جوانوں کو ستارہ امتیاز (ملٹری)اور تمغہ بسالت سمیت دگیر تمغوں سے نوازا گیا۔ شہدا کے تمغے ان کے اہل خانہ نے وصول کئے۔

اس موقع پر آرمی چیف نے واضح کیا کہ ہمارے شہدا درحقیقت قوم کے لیے امید اور استقامت کی ایک کرن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم کی آزادی اور سلامتی ہمارے بہادر جانبازوں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker