پاکستانتازہ ترین

یقین دلاتا ہوں پی آئی اے کی بولی براہ راست نشر ہوگی: وزیر نجکاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان نے کہا ہےکہ یقین دلاتا ہوں پی آئی اے کی بولی براہ راست نشر ہوگی۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر نجکاری علیم خان نے کہا کہ پی آئی اے کی تباہی میں سب نے اپنا حصہ ڈالا ہے، پی آئی اے کی نجکاری نہیں کریں تو کیا کریں؟ پی آئی اے اس طرح نہیں چل سکتی، اب گنجائش نہیں کہ 100،100 ارب روپے پی آئی اے کو دیں، اگر پی آئی اے بند ہو جائے تو پھر ملازمین کا کیا ہو گا؟ ملازمین کے لیے شرائط میں شامل ہے کہ تین سال ملازمین کو رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کا خسارہ 830 ارب ہے اور اس وقت صرف 18 جہاز چل رہے ہیں، ہمارے پاس ملازمین زیادہ نہیں ہیں اگر جہاز زیادہ کرلیں تویہ ملازمین زیادہ نہیں لگیں گے۔

وزیر نجکاری کا کہنا تھا کہ یقین دلاتا ہوں جس دن پی آئی اے کی بولی ہوگی یہ لائیو نشر ہوگی، ہم 50 فیصد شئیر فلوٹ کررہے ہیں تو یہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ہی ہے، میری بھی یہ خواہش ہے کہ ہم اپنے اثاثوں کو بچالیں۔

علیم خان ن مزید کہا کہ حکومت کا کام بزنس کرنا نہیں بل کہ سہولت دینا ہے، حکومت بزنس کرے تو یہی ہوتا ہے جو پی آئی اے کے ساتھ ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker