بلوچستانتازہ ترین

کوئٹہ: اوتھل کے قریب مسافر کوچ میں آگ لگنے کی اطلاع، ہلاکتوں کا خدشہ

کوئٹہ: اوتھل کے قریب مسافر کوچ میں آگ لگنے کی اطلاعات، انتظامیہ نے ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرا بلوچ کے مطابق اوتھل کے قریب وایارو کے مقام پر مسافر کوچ میں آگ لگ گئی، آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ کی جانب روانہ کردی گئیں ہیں۔

ڈی سی لسبیلہ کا کہنا ہے کہ فی الحال جانی نقصان کے بارے میں معلومات لی جا رہی ہیں تاہم حادثے میں جانی نقصان کا خدشہ ہے۔

ڈپٹی کمشنر حمیرا بلوچ نے بتایا کہ جانی نقصان کے خدشات کے پیش نظر اسپتال عملے کو الرٹ کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کوچ میں 28 مسافر تھے، کچھ مسافروں نے کھڑکیوں سے کود کر جان بچائی جبکہ مسافر کوچ میں کچھ لوگوں کے پھنسے ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ مسافر کوچ کراچی سے کوئٹہ جا رہی تھی، حادثے کا سبب تاحال معلوم نہیں ہو سکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker