پاکستانتازہ ترین

کسیکو نے صارفین کے لئے بلوں کی ادائیگی کی تاریخ میں دس روز کی توسیع کر دی

کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی( کیسکو) نے صارفین کے لئے بلوں کی ادائیگی کی تاریخ میں دس روز کی توسیع کر دی۔

ترجمان کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی) کیسکو( کے مطابق وزیر اعظم پاکستان اور وزارت توانائی (پاور ڈویژن ) کے احکامات کی روشنی میں کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) نےصارفین کے بلوں کی ادائیگی کی تاریخ میں 10 روز کی توسیع کر دی ہے۔

کیسکو صارفین کے ماہ جولائی اور اگست کے بلوں کی مقررہ تاریخ میں 10 دن تک توسیع کی گئی ہے، صارفین کی سہولت کے لئے جولائی اور اگست کے بلوں میں تاخیر سے بل جمع کروانے پر جرمانہ ختم کر دیا گیا ہے۔

کیسکو کے تمام صارفین مقررہ تاریخ کے 10 روز بعد یعنی 9اگست تک بھی اپنے بجلی بل لیٹ پے منٹ سرچارج کے بغیر جمع کروا سکیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker