پاکستانتازہ ترین

آپریشنل وجوہات، کراچی سے پی آئی اے کی 3 پروازیں منسوخ، کئی گھنٹوں تاخیر کا شکار

آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے قومی ائیر لائن کی 3 پروازیں منسوخ ہو گئیں۔

پی آئی اے کے فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے جدہ کی پرواز منسوخ کر دی گئی ہے جبکہ کراچی سے گوادر کی دو پروازیں بھی منسوخ ہوئی ہیں۔

اس کے علاوہ عراق کے شہر بغداد سے کراچی کی دو پروازوں کی آمد اور روانگی میں 6 گھنٹے کی تاخیر بتائی جا رہی ہے جبکہ ترکیہ کے شہر استنبول سے کراچی کی پروازوں کی آمد و روانگی میں بھی 2 گھنٹے کی تاخیر ہے۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق لاہور سے جدہ کی پروازوں میں بھی ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر ہے جبکہ پشاور سے جدہ کی پرواز 3 گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker