پاکستانتازہ ترین

کراچی : کارساز روڈ پر بے قابو کار نے راہگیروں کو کچل دیا، لڑکی سمیت 2 افراد جاں بحق

کراچی میں کارساز روڈ پر تیزرفتار کار کی ٹکر سے لڑکی سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کارساز روڈ پر خاتون سےگاڑی بےقابو ہوکر دیگرگاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بتایاکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں حادثے میں 20 سالہ لڑکی اور 60 سالہ بزرگ دم توڑگئے۔ پولیس کا کہنا تھاکہ حادثے میں 5 افراد زخمی ہوئے جنہیں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق حادثے کی ذمہ دار خاتون کو بہادر آباد تھانے منتقل کردیاگیا، خاتون کے میڈیکل ٹیسٹ کے بعد لواحقین کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔

پولیس نے بتایاکہ حادثے کے وقت خاتون کے ساتھ اس کا شوہر بھی موجود تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker