پاکستانتازہ ترین

بارش سے سندھ کے مختلف علاقوں سمیت کراچی میں بھی خطرہ ہے: مراد علی شاہ

ٹھٹھہ: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ بارش سے سندھ کے مختلف علاقوں سمیت کراچی میں خطرہ ہے۔

سجاول میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرادعلی شاہ نے کہا کہ بھارت اور بنگلا دیش سے بننے والا سسٹم 2 دن سے سندھ میں برس رہا ہے جس کے سبب سب سے زیادہ بارش تھرپارکر میں ہوئی۔

مون سون سسٹم کی شدت برقرار، کراچی میں آج اور کل موسلادھار بارش کا امکان

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کل سے تھرپارکر، سجاول، ٹھٹھہ، عمرکوٹ، شہید بینظیرآباد کے اضلاع میں زیادہ خطرات ہیں جب کہ دریا کے دوسری طرف اضلاع کیرتھر رینج، قمبر شہداد کوٹ، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو اور جامشورو میں بھی خطرہ ہے۔

مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی شہر میں بھی خطرہ ہے، اس سلسلے میں میٹنگ کرتا رہا ہوں، ہر ضلع میں اپنے کابینہ کے لوگ فوکل پرسن مقرر کیے ہیں، دریائے سندھ میں بہاؤ تیز ہے،کراچی سے دیکھتا آرہا ہوں ہر جگہ صورتحال مینج اور انڈر کنٹرول ہے تاہم بدین میں کچھ شکایت ہے جسے حل کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker