پاکستانتازہ ترین

توہین مذہب سے متعلق مواد سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر خاتون کو سزائے موت

توہین مذہب سے متعلق مواد سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر خاتون کو پیکا ایکٹ خصوصی عدالت نے سزائے موت سنا دی۔

مجرمہ کو تعزیرات پاکستان 296 سی کے تحت موت اور تین لاکھ روپے جرمانے اور پیکا کی سیکشن 11 کے تحت 7 سال قید، ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ اسلام آباد قرآن پاک کی بے حرمتی سے متعلق مقدمے کے فیصلے میں کہا کہ مجرمہ 30 روز کے اندر سزا کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا حق رکھتی ہے۔

عدالت نے سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو مجرمہ کو حراست میں رکھنے کے وارنٹ جاری کردیے۔

ادھر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ اسلام آباد نے قرآن پاک کی بے حرمتی سے متعلق مقدمے میں ملزم کو عمر قید کی سزا سنا دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker