پاکستانتازہ ترین

لاہور میں 16 کروڑ روپے کی ڈکیتی

لاہور کے علاقے ساندہ میں ایک گھر سے چور کروڑوں روپے لیکر فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ساندہ میں ہونے والی چوری کی واردات میں تقریباً 16کروڑ 5 لاکھ روپے نقصان کا اندازہ لگایا گیا ہے، واقعے کے وقت اہلخانہ گھر سے باہر تھے، چور زیورات اور نقدی لے کر فرار ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چور کچن کے بیرونی دروازے کی جالی کاٹ کر گھر میں داخل ہوئے، گھر سے 575 تولہ زیورات، 150 تولہ چاندی اور 40 لاکھ نقدی لوٹی گئی۔

ایف آئی آر میں مدعی نے بتایا کہ چوری کی واردات کے وقت میرا اور بہنوں کا زیور والدین کے گھر پڑا تھا، چور سارا زیور اور نقدی لیکر فرار ہو گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker