پاکستانتازہ ترین

صوابی جلسے میں امریکی جھنڈا لہرانے پر پی ٹی آئی کا ردعمل سامنے آگیا

پشاور: تحریک انصاف نے صوابی جلسے میں امریکا کا جھنڈا لہرانے والے شخص کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرمحمد علی سیف نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے صوابی جلسے میں امریکا کے جھنڈے کو مسترد کیا ہے اور اس عمل سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بھی امریکا کا جھنڈا لہرانے پر غم و غصے کا اظہار کیا ہے، اس جلسے میں امریکا کا جھنڈا لہرانے والے کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

واضح رہے کہ صوابی جلسے میں پی ٹی آئی کارکن نے امریکی جھنڈا لہرانا شروع کیا تو قریب موجود دیگر کارکنان نے اسے امریکی جھنڈا لہرانے سے منع کیا تھا اور جھنڈا نیچے کرنے کیلئے آوازیں دی تھیں مگر پی ٹی آئی کارکن جھنڈا ہاتھ میں لیے کھڑا رہا اور لہراتا رہا تھا۔

بعد ازاں پی ٹی آئی جلسے میں امریکی جھنڈا لہرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker