انٹرنیشنل

ایلون مسک کی دولت میں مزید اضافہ ، 348 ارب ڈالر کے مالک بن گئے

دنیا کے امیر ترین انسان ایلون مسک کی دولت نے ٹیسلا کے حصص کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ریکارڈ 347.8 ڈالر کے ہندسے کو چھو لیا۔

پانچ نومبر کو ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد سے ایلون مسک کی دولت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اس سے قبل نومبر 2021 میں ایلون مسک کی دولت 340 ارب ڈالر تک پہنچی تھی جو ایک ریکارڈ تھی تاہم اب انہوں نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ ایلون مسک دنیا کے واحد شخص ہیں جن کی دولت نے 300 ارب ڈالرتک پہنچی ہے۔

واضح رہے کہ ایلون مسک ٹیسلا کے 21 فیصد حصص کے مالک ہیں اور ان کی مجموعی دولت کا 68 فیصد حصہ بھی اسی کمپنی کے حصص سے منسلک ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker